بدھ, جون 25, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

محکمہ صحت پنجاب اور محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کا اہم اجلاس، جاری منصوبوں کا جائزہ

لاہور : صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق اور صوبائی وزیر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب عظمت محمود، سیکرٹری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو لیفٹیننٹ ریٹائرڈ سہیل اشرف، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر وحید اصغر، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے شرکت کی۔ وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے تمام متعلقہ ٹیچنگ ہسپتالوں کے پرنسپل، ایم ایس اور ایکسیئن حضرات نے شرکت کی۔

صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق اور ملک صہیب احمد بھرتھ نے اجلاس کے دوران عزیر بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات کے پرانے بلاکس، علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ کے او پی ڈی، پنجاب ڈینٹل ہسپتال لاہور، سروسز ہسپتال لاہور، نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال لاہور، میاں منشی ٹیچنگ ہسپتال لاہور، لیڈی ایچیسن ہسپتال لاہور، سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ، غلام محمد ہسپتال فیصل آباد، علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان، بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور، ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال، نشتر ہسپتال ملتان کی ایمرجنسی اور او پی ڈی، چلڈرن ہسپتال ملتان کی ایمرجنسی اور او پی ڈی، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی، بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے پرانے بلاک، ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانولہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال رحیم یار خان، ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا، الائیڈ ہسپتال ون فیصل آباد، سر گنگارام ہسپتال لاہور، میئو ہسپتال لاہور، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال لاہور، جناح ہسپتال لاہور، جنرل ہسپتال لاہور، چلڈرن ہسپتال لاہور، الائیڈ ہسپتال ٹو فیصل آباد اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے اس حوالہ سے صوبائی وزراء کو بریفننگ بھی دی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے مختلف سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کی تکمیل کے بعد مریضوں کے علاج و معالجہ میں کافی آسانی پیدا ہو گی۔ ری ویمپنگ منصوبے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ ری ویمپنگ منصوبے میں سو فیصد شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ملک صہیب احمد بھرتھ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ری ویمپنگ ہونے والے زیادہ تر سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں 90 فیصد کام مکمل کر چکے ہیں۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو ری ویمپنگ منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔