اتوار, جولائی 6, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

کراچی میں ڈینگی وائرس سے مذید 2 ہلاکتیں رپورٹ

کراچی میں ڈینگی وائرس سے مذید 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد رواں سال شہر قائد میں ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں ڈینگی وائرس سے 257 افراد،حیدرآباد میں 50، میرپور خاص میں 17، شکارپور میں 1، سکھر میں 5 اور شہید بینظیرآباد میں 5 افراد متاثر ہوئے ۔

مجموعی طور پر سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 335 کیسز سامنے آئے جس کے بعد رواں ماہ صوبے میں کیسز کی تعداد 4963 جبکہ رواں سال 7532 ہوگئی ہے ۔

کراچی میں ڈینگی وائرس سے رواں سال 32 اموات ہوئی ہیں ۔ جن میں سے 10 کا تعلق ضلع شرقی ، 15 کا ضلع وسطی، 1 کا کورنگی، 3 کا ضلع جنوبی، 1 کا غربی اور 2 کا تعلق ضلع ملیر سے ہے۔

محکمہ صحت کی ترجمان مہر خورشید کے مطابق دو ہلاکتوں میں سے ایک 22 اور ایک 24 ستمبر کو رپورٹ ہوئی۔