لاہور اور راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے مذید 2ہلاکتیں ہو گئی ہیں جس کے بعدپنجاب میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 8ہو گئی ہے دیگر اضلاع میں بھی وائرس بڑھنے لگا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے موجودہ سیزن کے سب سے زیادہ 271 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔
ان کیسز میں راولپنڈی سے 112، لاہور سے 108 جبکہ گجرانوالہ سے 23 کیسز ، سیالکوٹ سے 6، ملتان سے 4، نارووال، اٹک اور قصور سے 3 تین کیسز ، مظفرگڑھ سے 2 کیسز ، گجرات، وہاڑی، لودھراں، چکوال، خانیوال، راجن پور اور پاکپتن سے 1ایک کیس رپورٹ ہوا۔ رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 4316 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ جن میں لاہور سے ڈینگی کے کل 1760 کیسز سامنے آئے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث راولپنڈی اور لاہور سے 1 ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہیں۔ جس کے بعد رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے جن میں اب تک لاہور سے 3، راولپنڈی اور گوجرانولہ سے 2دو جبکہ گجرات سے 1ہلاکت سامنے ائی ہےلاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1084 مریض داخل ہیں ۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 255 مریض داخل ہیں ۔
گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب 412,271 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 105,395 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔ گزشتہ روز پنجاب بھر میں 1899 مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 69,726 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔