منگل, جولائی 8, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

الخدمت فیلڈ اسپتال میں کام کا آغاز، متاثرین سیلاب کیلئے خیمہ بستی قائم

الخدمت کراچی کی جانب سے دادومیں قائم کیے گئے فیلڈ اسپتال نے کام کا آغاز کردیا ہے، جہاں ڈاکٹرسیلاب سے متاثرہ بچوں ،خواتین اور مردوں کا معائنہ کررہے ہیں اور صحت سے متعلق درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ فیلڈ اسپتال میں معائنہ کیلئے آنے والے افراد کو ڈاکٹر زکی تجویز کردہ دوائیں ودیگر سہولتیں بھی مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب الخدمت کی جانب سے گاڑھی موری سیہون کے علاقے میں خیمہ بستی قائم کر دی گئی ہے، جہاں کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے متاثرین کو منتقل کردیا گیا ہے۔ منتقلی کے بعد متاثرین سیلاب نے اطمینان اور الخدمت سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔ الخدمت کراچی کے وہاں موجود ٹیم نے الخدمت کے مقامی ذمہ داران کے ساتھ مل کر ان متاثرین کو ان کے خیموں میں راشن ،پینے کا پانی فراہم کیا،جبکہ ان متاثرین کو الخدمت کے کچن سے کھانا اور پینے کاپانی فراہم کیا جار ہا ہے۔

الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیم سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہے اور وہاں ان کی ریلیف کے کام مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ ادھر چیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ کا کہنا ہے کہ فیلڈ اسپتال کے قیام کا مقصد متاثرین سیلاب کو فوری ریلیف پہنچانا ہے،کیونکہ سیلاب کے بعد متاثرین بھوک اور افلاس ک شکار تو تھے ہی،انہیں صحت کے مسائل نے بھی گھیرا ہواہے ۔متاثرین کو داوئیں اور دیگر سہولتیں مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا متاثرہ علاقوں میں گیسٹرو، ملیریا اورجلدی امراض کے ساتھ انہیں ڈینگی کے خطرات کا سامنا ہے۔ الخدمت کی ٹیمیں متاثرین کی مدد کیلئے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔ انہوں نے وہاں موجود ضاکاروں اور الخدمت کارکنا کے جذبے کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا متاثرین کی مکمل بحالی تک کام کر یں گے، اہل خیر متاثرین کی مکمل بحالی کیلئے الخدمت کا ساتھ دیں ۔