منگل, جولائی 8, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سندھ میں نرسوں کی ترقیاں ؛ وائی این اے کا سیکریٹری و ایڈیشنل سیکریٹری صحت سے اظہار تشکر

ینگ نرسز ایسو سی ایشن سندہ کے مرکزی صدر اعجاز کلیری اور جنرل سیکرٹری سید شاہد اقبال نے کہا ہے کہ ہم سیکرٹری صحت ذوالفقار شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت مولا بخش شیخ اور انکی پوری ٹیم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ینگ نرسز ایسو سی ایشن سندہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک عرصہ دراز سے سینئر نرسنگ افیسرز کی پروموشن کیسز التوا کا شکار تھے جو اج گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور پرنسپل کالج اف نرسنگ پی ایس بی ٹو میں چیف سیکرٹری کی صدارت میں پروموشن میں تمام افیسرز کو پروموٹ کردیا ہے اور انشاءاللہ کچھ ہی دنوں میں پوسٹنگ ارڈر کر دیے جائیں گے۔

اگلے مرحلے میں اسٹاف نرسز، نرسنگ انسٹرکٹرز اور کلینکل انسٹرکٹرز کی پروموشن ہونے ہیں ۔ینگ نرسز ایسو سی ایشن سندہ ہمیشہ نرسز کی بہتری اور ویلفیئر کے لیےکام کیا ہے اور کرتی رہے گی ۔ینگ نرسز ایسو سی ایشن سندہ ایک کمٹمنٹ کا نام ہے اور انشاءاللہ جلد نرسنگ مینجمنٹ کیڈر کی خوشخبری بھی سنائیں گے

نرسز اپنے حقیقی فورم ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندہ پر جس طرح اعتماد کرتی ہیں اسی طرح ینگ نرسز ایسوسی ایشن۔سندہ اپنی کمٹمنٹ پوری کرتی رہی گی۔ ہم تمام پروموشن لینے والے افیسرز کو دلی مبارکباد دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پوری ایمانداری سے اپنے فرائض پورے کریں گے۔