یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے اپنے تعلیمی سال 2022-23 کیلئے ڈاکٹر عمیر رشید چیف کنسلٹنٹ نیورالوجسٹ اینڈ ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ آف نیوروریڈیالوجی لاہور جنرل ہسپتال کو ایڈجنکٹ پروفیسر آف یو ایچ ایس مقررکرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
ڈاکٹر عمیر رشید یو ایچ ایس کے تعلیمی سال 2022-23 کے دوران طلبا کو تعلیم سے بہرہ مند کریں گے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے ڈاکٹر عمیر رشید چوہدری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یو ایچ ایس میں تقرری بطور نہ صرف ان کے بلکہ لاہور جنرل ہسپتال کیلئے بھی اعزاز ہے جس سے یو ایچ ایس میں زیر تعلیم میڈیکل سٹوڈنٹس کو انتہائی تجربہ کار سینئر ڈاکٹرز سے سیکھنے کا موقع ملے گا بلکہ جنرل ہسپتال کی نیک نامی میں میں اضافہ ہوگا۔
ڈاکٹر عمیر رشید چوہدری کو لاہور جنرل ہسپتال میں پہلا سٹروک سنٹر قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے جہاں فالج کے مریضوں کا کامیابی سے علاج کیا جا رہا ہے اور اب تک بے شمار مریض اس سٹروک سنٹر میں علاج معالجہ کی جدید سہولیات سے مستفید ہو چکے ہیں۔
ڈاکٹر عمیر رشید چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ یو ایچ ایس نے نیورو ریڈیالوجی اینڈ نیورو انٹروینشن کے ماہرین کو نمائندگی دی ہے۔ ڈاکٹر عمیر رشید چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یو ایچ ایس کے بورڈ آف گورنرز نے ان پر جو اعتماد کیا ہے ان کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحتیں بروئے کار لائیں گے اور سٹوڈنٹس کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔