جناح اسپتال کراچی کی سینئر نرسوں کی ریٹائرمنٹ پر اسپتال کے ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے انہیں تحفتاً سونے کی انگوٹھیاں اور گلدستے پیش کیے ۔اس سلسلے میں اسپتال میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں نرسوں نے شرکت کی ۔

اسپتال میں 18 گریڈ میں ریٹائر ہونے والوں میں چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ عروج رشید ، نرسنگ انسٹرکٹر ڈیزی نسرین، پرنسپل اسکول آف نرسنگ نجمہ سلطانہ ، نرسنگ انسٹرکٹر ثریا جبین ، نرسنگ انسٹرکٹر شاہدہ یاسمین شامل ہیں۔ پروفیسر شاہد رسول نے اسپتال کی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کلثوم اختر اوراسٹنٹ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ عشرت کو بھی گلدستے پیش کیے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر شاہد رسول کا کہنا تھا کہ نرسیں شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں جنہوں نے جناح اسپتا ل میں بڑی خدمات سر انجام دی ہیں ۔ جناح اسپتال کی نرسوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔
پروفیسر شاہد رسول نے مذید کہا کہ جناح اسپتال کے تمام ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنے کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔اسپتال کے ملازمین مریضوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں ۔