پیر, جولائی 7, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پنجاب میں ویکٹر بورن ڈیزیز کی روک تھام کے لئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

حشرات خصوصا مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کے لئے نیشنل ملیریا اینڈ ویکٹر بارن ڈیزیز کنٹرول پروگرام اور انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ مشترکہ تحقیقی کام کریں گے اور اس مقصد کیلئے آئی پی ایچ میں پراونشل انسیکٹری قائم کی جائیگی۔ اس سلسلہ میں دونوں اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

دونوں اداروں میں تعلیمی و تحقیقی کام میں تعاون کی دستاویز پر چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ، آئی پی ایچ لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول اور نیشنل ملیریا کنٹرول پروگرام، اسلام آباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار نے دستخط کئے۔ اس موقع پر آئی پی ایچ کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر ودیگر بھی موجود تھے ۔

چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ خالد مقبول

ڈاکٹر مختار کا کہنا تھا کہ دونوں اداروں میں طے پانے والاایم او یو محض کاغذی دستاویز نہیں بلکہ وفاقی اور صوبائی ادارہ ملکر صحت عامہ کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں گے۔ اس معاہدہ کی رو سے تعلیم و تحقیق کے میدان میں مشترکہ کاوشیں کی جائینگی، اساتذہ/ ماہرین کی تربیت، کیپیسٹی بلڈنگ، وفود کا تبادلہ،ایکدوسرے کے اداروں کی سہولیات سے استفادہ کرنا بھی ممکن ہوگا۔

ڈاکٹر مختار

ڈاکٹر زرفشاں نے کہا کہ انٹاما لوجی کے شعبہ کو مضبوط بنانے کیلئے کام کیا جائے گا اور انے والے برسوں میں مچھروں اور دیگر حشرات کے کاٹنے سے پھیلنے والے امراض (ویکٹر بارن ڈیزیز) کی نشاندھی اور روک تھام کیلئے متحرک نظام قائم کرنے میں بھی دونوں ادارے تعاون کریں گے اور نیشنل ملیریا کنٹرول پروگرام آئی پی ایچ کو ٹکنیکی مدد فراہم کرے گا۔

چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ خالد مقبول کا کہنا تھا کہ اس بات کی پوری کوشش کی جارہی ہے کہ آئی پی ایچ کو عالمی معیار کا پبلک ہیلتھ سیکٹر کا انسٹیٹیوٹ بنایا جائے تاکہ یہاں نہ صرف اعلی تعلیم اور تحقیق کی زیادہ سے زیادہ سہولیا ت دستیاب ہوں بلکہ بیماریوں کی روک تھام میں بھی یہ ادارہ موثر کردار ادا کر سکے۔انہوں نے مذید کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے آئی پی ایچ بہت سی یونیورسٹیز، عالمی ادارہ صحت اور دیگر اداروں کے ساتھ پہلے ہی رابطہ میں ہے۔