اتوار, جولائی 6, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

عباسی شہید اسپتال کراچی کا انوکھا فیصلہ

عباسی شہید اسپتال کراچی کی انتظامیہ نے سرکی چوٹ لگنےوالوں کو اسپتال نہ لانےکا حکم دیا ہے ۔ اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سید عمیر احمد نے انتظامیہ کو مکتوب ارسال کر دیا ہے ۔

مکتوب میں ڈاکٹر سید عمیر احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسپتال کے شعبہ نیورو سرجری میں رات میں سی ٹی اسکین کی سہولت نہیں۔ اس لئے ایدھی اور چھیپا ایمبولینس سے کہیں نیورو سرجری کے مریض ہمارے پاس مت لائیں۔

ڈاکٹر سید عمیر نے مطابق 12ستمبر کو اسپتال میں نیوروسرجری کی سہولت نہ ہونے پر نوجوان کو اسپتال سے واپس بھیجا گیا جس سے بعد ازاں اس کی موت واقع ہو گئی جس پر انہوں نے انتظامیہ کویہ تجویز دی ہےکہ سر کی چوٹ والے افراد کو اسپتال نہ لایا جائے تاکہ وقت ضایع کیے بغیر کسی دوسرے اسپتال میں مریض کی جان بچائی جا سکے ۔

دوسری جانب ایدھی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالغفار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عباسی اسپتال انتظامیہ نے سرکی چوٹ والوں کو لانے سے منع کردیا ہے۔

چھیپا ویلفیئر نے بھی عباسی اسپتال میں سرکی چوٹ والے افرادکو نہ لانےکےحکم کی تصدیق کی ہے۔

مذید براں عباسی شہید اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بھی جناح اسپتال کراچی کی انتظامیہ کو مکتوب کے ذریعے اسپتال کے نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ کے غیر فعال ہونے کی اطلاع دی ہے۔