ہفتہ, جولائی 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پنجاب بھر میں پولیو ٹیموں کی تربیت جاری

پنجاب بھر میں پولیو ٹیموں کی تربیت قومی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔انسداد پولیو مہم کا آغاز 20 ستمبرسے کیا جا رہا ہے۔مہم کا انعقاد پنجاب کے تمام اضلاع میں کیا جائے گا۔

اس ضمن میں تمام پولیو ورکرز کو کووڈ 19 ایس او پیز پر خصوصی تربیت دی گئی ہے۔تمام پولیو ورکرز کو ان ایس او پیز پر عمل کرنے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے۔مہم میں ایک کروڑ 68 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

پنجاب پولیو پروگرام سربراہ سندس ارشاد کے مطابق پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے مثبت آثار ہیں۔ پنجاب میں اس سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے۔

سندس ارشادکا مذید کہنا تھا کہ کامیابیاں انتہائی نازک ہیں وائرس کو ختم کرنے کے لئے ہر بچے کو قطرے پلانا انتہائی ضروری ہے۔