منگل, جولائی 8, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکے سب سے زیادہ موثر ہیں، ڈاکٹر کمالان گچکی

کوئٹہ : حفاظتی ٹیکہ جات کا ہفتہ دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، پاکستان میں اس ہفتے کے دوران مختلف اضلاع اور صوبائی سطح پر بھی تقریب منعقد کی گئیں۔ آج کی تقریب بھی اسکا تسلسل ہے۔ ان خیالات اظہار حفاظتی ٹیکہ جات کے عالمی ہفتہ کے موقع پر منعقدہ سمپوزیم میں پی سی ای پی آئی ڈاکٹر کمالان گچکی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پروجیکٹ کوارڈینیٹر ای پی آئی نےکہا کہ اسکا بنیادی مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو اس چیز سے آگاہ کرنا ضروری ہے کہ اپنے پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو بارہ مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکوں کے اقدامات کس قدر اہمیت کے حامل ہیں تاکہ والدین انکی ویکسینیشن بروقت کروائیں اور وہ ان موذی بیماریوں سے بچ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ ہر سال اپریل کے آخر میں منایا جاتا ہے جسکا مقصد ویکسین کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس تک رسائی کو بڑھانا ہے ۔ عالمی اداراہ صحت کے مطابق ویکسین ہر سال لاکھوں جانے بچاتی ہے پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں یہ ہفتہ نہ صرف صحت عامہ کے شعور کو بیدار کرنے کا موقع ہے بلکہ حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ضرورت کا احساس بھی ہے۔

ڈاکٹر کمال نے کہا کہ والدین کے لیے ہمارا پیغام یہی ہے کہ گورنمنٹ آف بلوچستان کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ویکسینیشن سینٹر جو ہر بی ایچ یو اور چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں موجود ہے وہاں جائیں اور انہیں ویکسین لگوا کر ان موذی بیماریوں سے بچاؤ کریں۔

یہ ایک واہمہ ہے کہ ویکسینیشن سے بچے معذور ہو جائیں گے یا دوسری بیماریوں کا شکار ہو جائیں گے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو قریبی مراکز لے کر جائیں اور قریبی مراکز نہیں ہیں تو ہماری ٹیمیں خود آئیں گی ان سے تعاون کریں اور بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں ۔