اتوار, اکتوبر 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

قلات میں قیدیوں کے لئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

قلات : قلات سیشن جج بشیر احمد بادینی اور ایس پی دوستین دشتی کے احکامات پر قیدیوں کے لئے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر میر فیصل رشید کی زیرنگرانی اور ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر نصراللہ لانگو کی طرف سے قیدیوں کے لیے منعقد کیا گیا۔ 

کیمپ میں مختلف بیماریوں کے لئے قیدیوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں ڈاکٹر گنشام داس ، سنئیر کلرک عبدالفتاح دہوار ، علی حسن مینگل، ثناء اللہ لہڑی و دیگر نے قیدیوں کا معائنہ کیا۔ انہیں مفید مشورے دیئے اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔

کیمپ کے اختتام پر ڈی ایس پی میر فیصل رشید نے قیدیوں کے مسائل دریافت کیئے اور صفائی ستھرائی و دیگر امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے قیدیوں کی حجامت کرائی اور ان کے مسائل معلوم کرکے ان کے حل کرنے کے احکامات دیئے۔

ڈی ایس پی میر فیصل رشید نے قیدیوں کے طعام کے انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس لائنز میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیئے اقدامات کیے۔