کراچی : آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف سول ہسپتال کراچی یونٹ کی جانب سے پیر 28 نومبر کو دن 2 بجے سول اسپتال کی سرجیکل او پی ڈی میں پاکستان پیپلز پارٹی 55ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے
جس میں کراچی ڈویژن کے صدر نیاز احمد خاصخیلی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔ پروگرام میں بکروں کا صدقہ بھی دیا جائے گا اور بڑی تعداد میں کارکنان شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کی جائیں گی۔
کراچی ڈویژن کے صدر نیاز احمد خاصخیلی نے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وقت کی پابندی کے ساتھ پروگرام میں شرکت کو یقینی بنائیں اور پارٹی پرچم ساتھ لائیں۔