جمعرات, دسمبر 12, 2024

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

چلڈرن ہسپتال لاہورمیں کینسر کا شکار بچوں کے علاج کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ریڈیو تھراپی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور : سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے چلڈرن ہسپتال لاہورمیں کینسر کا شکار بچوں کے علاج ومعالجہ کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ریڈیو تھراپی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید قاضی نے یہ فیصلہ چلڈرن ہسپتال لاہورمیں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن آغا نبیل، ڈاکٹر مہوش فیضان سربراہ شعبہ کینسر اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اجلاس کے دوران کینسرکاشکاربچوں کے علاج و معالجہ کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق نے اجلاس کے دوران سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو کینسر کا شکار بچوں کے علاج و معالجہ کے حوالے سے قیمتی تجاویز پیش کیں۔

سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید قاضی نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کینسر کا شکار بچوں کے علاج و معالجہ کیلئے آج چلڈرن ہسپتال میں ریڈیوتھراپی یونٹ قائم کرنے کا انتہائی اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہورمیں ریڈیو تھراپی یونٹ قائم کرنے کیلئے حکومت کو سمری بھجوائی جائے گی۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق کو ریڈیو تھراپی یونٹ کے قیام کیلئے سمری تیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چلڈرن ہسپتال لاہورمیں ریڈیو تھراپی یونٹ کے قیام کے بعد کینسرکاشکاربچوں کا علاج و معالجہ ممکن ہوسکے گا۔ چلڈرن ہسپتال لاہورمیں ریڈیو تھراپی یونٹ کینسرکاشکاربچوں کے علاج و معالجہ کے حوالہ سے اپنی نوعیت کاپہلایونٹ ہوگا۔ حکومت سے سمری کی منظوری کے بعد چلڈرن ہسپتال لاہورمیں ریڈیو تھراپی یونٹ کیلئے جدید مشینری بھی خریدی جائے گی۔