کراچی کے مقامی ہوٹل میں انڈس اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی جانب سے فن خطاطی کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ انڈس اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے زیر اہتمام نامور مصنف عبدالرشید کی جانب سے فن خطاطی کی نمائش منعقد کی گئی جو کہ 27 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
عبدالرشید کی جانب سے کینوس پر واٹر کلر سمیت میکس میڈیا جیسے مختلف میڈیمز کا استعمال کرتے ہوئے خوبصورت فن پارے تیار کیے، نمائش میں 60 فن پاروں کو پیش کیا گیا جن کی قیمت 55 ہزار سے لے کر ڈھائی لاکھ تک کی تھی۔
اس نمائش سے کمائی گئی رقم کا 50 فیصد حصہ سیلاب زدگان کو امدادی سرمیاں فراہم کرنے کے لیئے استعمال کیا جائے گا۔
فن خطاطی کی نمائش کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالباری خان نے کاوش کو خوب سراہا اور یہ امید ظاہر کی اس نمائش کے سبب سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
دوسری جانب اس نمائش نے شرکاء کا دل بھی جیت لیا اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ صوبے بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے سیکڑوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں،اس طرح کی نمائش اور عطیات کے ذریعے ضرورت مندوں کو ان کا حق حاصل ہوسکے گا۔