شہر قائد میں ڈینگی وائرس سے 2 مذید ہلاکتیں ہوگئی ہیں جس کے بعد رواں سال کراچی میں ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع وسطی سے ایک مرد اور ضلع شرقی سے ایک خاتون ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں ۔
محکمہ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں 280 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ۔ حیدرآباد میں 12، دادو میں 2، ٹھٹھہ میں 3، تھرپارکر میں 3، عمر کوٹ میں 13، میرپور خاص میں 8، قمبر شہداد کوٹ میں 1، گھوٹکی میں 1 اور سانگھڑ میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔
مجموعی طور پر چوبیس گھنٹوں میں سندھ سے 324 کیسز سامنےآئے جس کے بعد رواں ماہ متاثرہ افراد کی تعداد 6927 جبکہ رواں سال 9496 ہوگئی ہے ۔
کراچی کےرواں ماہ کے کیسز کی تعداد 5778 اور رواں سال کی 7985 ہوگئی ہے ۔ رواں سال کی ہلاکتیں 37 ہوگئی ہیں جن میں سے 35 کا تعلق کراچی سے ہے ۔