بدھ, جولائی 9, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

الخدمت کے تحت سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی 26ویں کھیپ روانہ

الخدمت کراچی کی جانب 10ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی 26ویں کھیپ سیلاب متاثرین کے لئے روانہ کی گئی۔ امدادی سامان کی کھیپ ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی کی نگرانی میں سندھ واور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھیجی گئی۔ اس موقع پر الخدمت کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ امدادی سامان میں راشن ،پینے کا پانی ،ملبوسات اور گھریلواستعمال کا سامان شامل تھا۔

دریں اثنا چیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت کی جانب سے متاثرین سیلاب کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔سیلاب متاثرین کی مشکلات ابھی کم نہیں ہوئیں۔ سیلاب زدہ علاقوں سے ابھی تک پا نی نہیں نکالا جا سکا ۔متاثرین پانی نکلنے اور اپنے گھروں کی واپس جانے کیلئے فکر مند ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں صحت کے مسائل بھی جنم لے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت کی جانب سے قائم خیمہ بستیوں میں متاثرین کو کھانا اور پانی پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے اوروہاں مقامی ذمہ داران کی معاونت سے متاثرین کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے،جبکہ وہاں میڈیکل کیمپس بھی لگا ئے جارہے ہیں ۔متاثرین کے زندگیاں معمول پر آنے میں ابھی وقت لگے گا ۔الخدمت متاثرین کی مکمل بحالی کیلئے کام کرنا چاہتی ہے ۔اہل خیر حضرات متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی میں ہمارا ساتھ دیں ۔

ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت کی جانب سے بھیجی جانے والی یہ 26ویں کھیپ ہے۔ لوگ متاثرین کی امداد کیلئے الخدمت سے رابطہ کر رہے ہیں اور اسے امدادی سامان پہنچا رہے ہیں ،تاکہ اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کی جا سکے ۔متاثرین کی مکمل بحالی ہمار اصل ہدف ہے ۔