جمعرات, دسمبر 12, 2024

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پنجاب میں صحت کی سہولیات میں بہتری کے لئے ورلڈ بینک 18کروڑ کی گرانٹ دے گا

پنجاب بھر میں صحت کی سہولیات میں بہتری لانے کے لئے ورلڈ بنک محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو 180 ملین ڈالر کی گرانٹ و قرضہ دے گا۔یہ بات سیکرٹری ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے حوالہ سے اہم اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں ورلڈ بنک کے دو رکنی وفد مسٹر علی حماندی اور ڈاکٹر غزنہ نے شرکت کی۔

اس موقع سپیشل سیکرٹری فاطمہ شیخ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ہیومن انوسٹمنٹ کیپٹل پروگرام ڈاکٹر اختر رشید، یونیورسل ہیلتھ کوریج کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سعید اور ٹیکنیکل فوکل پرسن ڈاکٹر نعیم بھی موجود تھے۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈیویلپمنٹ فاطمہ شیخ اور ڈاکٹر اختر رشید کی جانب سے NHSP پر ورلڈ بنک کے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ صحت کی سہولیات میں بہتری کے لئے ورلڈ بنک محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو 158.4 ملین ڈالر قرضہ اور 22.4 ملین ڈالر گرانٹ دے گا۔ورلڈ بنک نے اپنے بورڈ کے اجلاس میں پہلے ہی منظوری دے دی ہے۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ NHSP کے تحت تمام بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز کی اپگریڈیشن، نئے طبی آلات کی فراہمی، سٹاف کی ٹریننگ دی جائے گی۔

ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا کہ اس پروگرام کے تحت زچہ بچہ کی صحت، وبائی و متعدی امراض کی روک تھام کی جائے گی۔یہ پروگرام پنجاب بھر میں نومبر سے شروع ہوگا اور 4 سال کی مدت میں یہ پروگرام مکمل ہوجائے گا ۔اجلاس میں ورلڈ بنک نے این ایچ ایس پی پر پیش رفت کو قابل تعریف قرار دیا ہے

Avatar