جمعرات, دسمبر 12, 2024

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پنجاب میں دو اہم ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون کی منظوری

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ڈیپارٹمنٹل ڈیویلپمنٹ سب کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ صحت کے دو ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون کی منظوری دی گئی۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت اجلاس میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیب، راولپنڈی میں بائیولوجیکل سامان کی ٹیسٹنگ، آلات کی خریداری اور ان ہاؤس سٹاف کی ٹریننگ کی سکیم کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ڈی جی ڈرگز کنٹرول محمد سہیل نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ اس منصوبہ کی لاگت 20 کروڑ روپے ہے جو ایک سال کے مختصر عرصے میں مکمل کیا جائے گا۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ گرومانگٹ روڈ پر 3 نئے میڈیکل سٹور ڈپو کی تعمیر کے منصوبہ کی بھی منظوری دی گئی جسکی لاگت 39 کروڑ روپے ہے اور یہ منصوبہ دسمبر 2023 تک مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گرومانگٹ روڈ پر محکمہ صحت کے تین میڈیکل سٹور ڈپو پہلے سے قائم ہیں جبکہ تین نئے ڈپوؤں کی تعمیر کے بعد ادویات کا سٹاک وافر مقدار میں کافی عرصہ تک محفوظ بنایا جاسکے گا۔ڈی ڈی ایس سی کے اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈیویلپمنٹ فاطمہ شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈیویلپمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول، سی اینڈ ڈبلیو اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ افسران موجود تھے۔

Avatar