محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب میں جاری بچوں میں کورونا ویکسینیشن کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں ۔ لاہور، ملتان، راولپنڈی، بہاولپور اور اوکاڑہ میں دوسرے دن 7لاکھ 41 ہزار بچوں کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ان اضلاع میں بچوں کی ویکسینیشن کا روزانہ کا ہدف 8 لاکھ 8 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔
تیسرے روز کورونا ویکسینیشن کا 92 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔لاہور میں 3 لاکھ 6 ہزار بچوں کی ویکسینیشن کی گئی۔راولپنڈی میں 1 لاکھ 11 ہزار جبکہ ملتان میں 1 لاکھ 33 ہزار بچوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔بہاولپور میں 1 لاکھ 7ہزار جبکہ اوکاڑہ میں 83 ہزار بچوں کی ویکسینیشن کی گئی۔
چھ روزہ مہم میں 48 لاکھ بچوں میں کورونا ویکسین لگائی جائے گی 3 دنوں میں 21 لاکھ بچوں کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔محکمہ صحت کے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (EPI) کے زیر انتظام بچوں کی ویکسینیشن کی جارہی ہے۔