اتوار, جولائی 6, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

میو ہسپتال میں بھکاریوں اور نشے کے عادی افراد کی بھرمارہے : ڈاکٹر سلمان کاظمی

ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا ہے کہ میو ہسپتال میں بھکاریوں اور نشے کے عادی افراد کی بھرمارہے۔گوالمنڈی اور اردگرد کے نوسر باز اور نشئی رات کے اوقات میں میو ہسپتال میں آ جاتے ہیں جس کی وجہ سے لیڈی ڈاکٹرز، نرسز اور پنجاب بھر سے آئے ہوئے مریضوں کے ساتھ آئی ہوئی خواتین خوف میں مبتلا رہتی ہیں۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے بتایا کہ یہ نوسر باز اور نشئی افراد رات کہ اوقات میں خواتین ڈاکٹرز اور دیگر خواتین سے بدتمیزی کرتے ہیں۔ اکثر خواتین کے پرس بھی چھین کر بھاگ جاتے ہیں۔

ڈاکٹر سلمان کاظمی کے مطابق دن اور رات کے اوقات میں ہسپتال کی سیکورٹی کی ذمہ داری ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ گوالمنڈی پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ایس پی سٹی اور ایس ایچ اوتھانہ گوالمنڈی کو احکامات جاری کیے جائیں کہ وہ ہسپتال کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں، تاکہ ہسپتال میں کام کرنے والی خواتین ڈاکٹرز، نرسز، اور دیگر خواتین اپنے ادارے ہیں محفوظ رہ سکیں۔