ہفتہ, جولائی 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ملازمت سے برطرف ویکسی نیٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

محکمہ صحت سندھ کی جانب سےملازمت سے برطرف کیےجانے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس ویکسی نیٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی کراچی پریس کلب کے باہر جاری رہا۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ملازمت پر فوری بحال کیا جائے۔ انہوں نے وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ سندھ ہائیکورٹ کو ماموں بناکر سیاسی شخصیات اور بیوروکریسی نے اپنے من پسند افراد کو بھرتی کیا ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ دو سال ملازمت کی اب فارغ کردیا گیا، ای پی آئی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور محکمہ صحت سندھ کے سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکریٹریز نے لاکھوں روپے لے کر من پسند افراد کو بھرتی کیا ہے۔ اگر ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوئے تو وزیراعلی ہائوس کا گھیراؤ کریں گے ۔