جے ڈی سی فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فیروزہ فاطمہ فری ڈائلیسز سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا ۔ یہ سینٹر سید مقصود نامی بزرگ کی جانب سے جے ڈی سی کو دیا گیا ہے۔
اس تقریب کے موقع پرچیئرمین جے ڈی سی شیخ محمد حسن، سوئی سدرن گیس کے سلمان صدیقی، محمدساجد ، ڈاکٹر یاور ، ڈاکٹر اسد ھیمانی، ڈاکٹر مہدی نیانی و دیگر مہمانان گرامی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری جے ڈی سی فاونڈیشن ظفر عباس نے کہا کہ ہم پورے کراچی میں 50 فری ڈائلیسز سینٹرز قائم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
پانچ بیڈز پرمشتمل اس ڈائیلسز سینٹر میں اعلیٰ معیار کی مشینیں رکھی گئی ہیں۔ جعفر فیملی فاونڈیشن کی جانب سے جے ڈی سی کو پانچ ایمولیسز بھی دی گئیں۔