ہفتہ, جولائی 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ہیلپ انٹر نیشنل ویلفیئر ٹرسٹ والینٹرزپروگرام کے تحت بلڈ ڈونیشن ڈرائیو

ہیلپ انٹر نیشنل ویلفیئر ٹرسٹ والینٹرزپروگرام کے تحت بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کا اہتمام کیا جس میں نوجوانوں کی نے بڑی تعداد میں خون کا عطیہ کیا۔

اس موقع پر معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا کامیڈین جنید اکرم نے ہیلپ تھیلی سیمیاء کیئر سینٹر کا دورہ کیا اور نوجوانوں کو خون کا عطیہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

جنید خان نے کہا کہ عطیہ خون کے ذریعے قیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے پاکستان میں ایک بڑی تعداد میں بچے خون کی بیماریوں میںمبتلا ہیں جن ہر کچھ عرصہ بعد خون لگایا جاتا ہے اور یہ ضرورت مستقل موجود رہتی ہے لیکن ہمارے یہاں اس تواتر سے خون دینے کا رجحان نہیں ہے جس کی وجہ سے خون کی کمی ہوجاتی ہے اور ان بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس لئے شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو اس کارخیر میں آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے ۔

اس موقع پر ہیلپ انٹرنیشنل کے چیئرمین عبدالرئوف تابانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا جذبہ قابل دید ہے اور ایک دن میں میں 120سے زائد بلڈ بیگز کا جمع ہونا خوش آئند بات ہے۔ نوجوانوں کو اسی جذبے سے خدمت کا کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

صدر ہیلپ انٹرنیشنل عادل احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال تھیلیسیمیاکے ہزاروںنئے مریضوں کی تشخیص ہوتی ہے جس کے باعث خون کی ضرورت مستقل رہتی ہے اس لیے ہیلپ انٹرنیشنل عطیہ خون کے کیمپ لگاتا ہے تاکہ ان مریض بچوں کی جان بچائی جاسکے ۔

اس موقع پر سوئی سدرن گیس کے ڈائریکٹر سلمان صدیقی، سمید الطاف، حفصہ صغیر ، بلال خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔