المصطفیٰ میڈیکل سینٹرگلشن اقبال میں پولیو قطرے پلانے کی اہمیت کے سلسلے میں ایک سیمینارکا انعقادہوا۔جس میںڈاکٹراُم کلثوم،ڈاکٹرکلاش،ڈاکٹرخالدشفیع،معین احمد،عمران الحق اورمحمدعامرنے لیکچردیئے۔ ڈاکٹرزنے پولیوکے قطرے پلانے کی اہمیت کواجاگرکیا اورپولیومہم میں بھرپورحصہ لینے کیلئے اپیل کی گئی۔
سیمینارسے والدین سے اپیل کی گئی کہ بچوں کو پولیو قطرے ضرورپلائیں۔پولیو کے خاتمہ کیلئے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔یہ قطرے صحت کیلئے نقصان دے نہیں بلکہ بچوں مستقل معذوری سے بچانے کے لیے ضروری ہے۔
57اسلامی ممالک سے دوممالک افغانستان اورپاکستان میں پولیو وائرس ابھی باقی ہے۔اس لئے پولیو کے خاتمے کو ایک اجتماعی ذمہ داری کے طور پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ودیگر سماجی اداروں کے ساتھ مل کر پولیوکے خاتمہ کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔
المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ،پاکستان سے پولیوکے خاتمہ کیلئے روٹری علماء کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے ملک بھرمیں پولیومہم کے آغازکو خوش آئند اقدام قراردیاہے۔ تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں،علماء کرام،استاتذہ ،طالب علم دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افرادبھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیںاورپولیوکے قطرے پلانے کے حوالے سے عوام شعوربیدارکریں ۔