ہفتہ, جولائی 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

بقائی میڈیکل یونیورسٹی فاطمہ اسپتال میں امراض جلد کی او پی ڈی اور کنسلٹیشن کلینک کا افتتاح

بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے فاطمہ ہسپتال میں امراض جلد کی او پی ڈی اور کنسلٹیشن کلینک کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ افتتاح منگل کو ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈاکٹر شعیب بقائی نے کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر شعیب بقائی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ادارے کی کامیابی کا دارومدار ٹیم ورک سے ہی ممکن ہےاورانہیں یقین ہے کہ بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے دیگر شعبوں کی طرح امراض جلد، ناخن اور بالوں کے او پی ڈی وارڈ اور کنسلٹیشن کلینک بھی جلد ترقی کی ان حدوں کو چھوئے گا جو یونیورسٹی کے دیگر اداروں کی شناخت ہیں۔

ڈاکٹر شعیب بقائی کیک کاٹتے ہوئے

انہوں نے وارڈ میں موجود جدید بائیلوجیکل مشینوں کی موجودگی اور بہتر کارکردگی کے اظہار پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ہم ادارے کی کامیابی کے لئے کوشاں ہیں اور یقینا آپ سب کی مشترکہ کاوشوں سے ہم مزید کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔

ڈین فیکلٹی آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے دعا کراتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی بہتر سے بہتر خدمت کرنا مرحوم ڈاکٹر بقائی کا مشن تھا وہ مشن ان کے بعد بھی آگے بڑھ رہا ہے۔

اس موقع پر ایم ایس فاطمہ ہسپتال سرجن ڈاکٹر خالد احمد پرنسپل بقائی میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد اور ماہر امراض اطفال پروفیسر ڈاکٹر جلال اکبر ، ڈاکٹر ارشدحامد خان اورشعبہ ڈرماٹالوجی کی ایچ او ڈی ڈاکٹر نادیہ فاروقی موجود تھیں۔

بعدازاں ڈاکٹر شعیب بقائی نے افتتاح کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔