منگل, جولائی 8, 2025

تازہ ترین

مقبول ترین خبریں

مریضوں کے لئے خوش خبری ؛ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں الیکٹیوسرجریز بحال

محکمہ صحت سندھ نے صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں الیکٹیو سرجریز کو بحال کر دیا ہے ۔ صوبائی سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم...

ملازمت سے برطرف ویکسی نیٹرز کا کراچی پریس کلب پراحتجاج

سندھ کے مختلف اضلاع میں ملازمت سے برطرف کئے جانے والے این ٹی ایس پاس ویکسی نیٹرز نے منگل کو کراچی پریس...

پاکستان کے تیار کردہ پورٹیبل وینٹی لیٹر کو امریکہ کی سند ایجاد حاصل ہو گئی

آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹرز، بائیو میڈیکل انجینئرز اور سوفٹ ویئر ڈیولپرز کی کاوشوں سے تیار کردہ کم قیمت پورٹیبل وینٹی لیٹر...

خون کی ایک بوتل سے تین زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں : ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری

عمیر ثناء فائونڈیشن اور چلڈرن اسپتال کے تحت14جون کو منائے جانے والے ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے حوالے سے چلڈرن اسپتال گلشنِ...

پنجاب میں ٹائیفائڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا

پنجاب میں ٹائیفائڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا دوسرا مرحلہ پیر چودہ جون  سے شروع ہو رہا ہے۔  اس مہم کا انعقاد پنجاب کے 24 اضلاع کے شہری علاقوں میں کیا جا رہا ہے۔ ان اضلاع میں اٹک، جہلم، سرگودھا،خوشاب،بکھر،گجرات، حافظ اباد،ناروال،سیالکوٹ، شیخوپورہ،ننکانہ، قصور،اوکاڑہ،ساہیوال،چینیوٹ،ٹو بہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال،وہاڑی،لودھراں،مظفرگڑھ، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یارخان شامل ہیں۔  اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ یہ مہم  14جون سے 26 جون تک جاری رہے گی اور اس مہم میں9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ اس مہم میں 24 اضلاع کی 479 شہری یونینکونسلز شامل ہیں۔اور اس میں  66لاکھ، 63 ہزار4سو 59 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ وزیر صحت نے مزید  کہا کہ پہلے مرحلہ میں بارہ اضلاع میں ایک کروڑ بائیس لاکھ سے زائد بچوں کو ٹائیفائڈ سے بچاؤ کے ٹیکہ جاتلگائے گئے تھے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ  اپنے بچوں کو ٹائیفائڈ سے بچاؤ کے ٹیکہ جات ضرور لگوائیں۔   ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ٹیموں کے نہ پہنچنے  یا دیگر معلومات کے لئے  شہری 1033 پر رابطہ کر سکتے ہیں