اتوار, اکتوبر 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

نیشنل پولیو مینجمنٹ ٹیم کا بڑا فیصلہ — حکمتِ عملی میں انقلابی تبدیلیاں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق کی زیرِ صدارت نیشنل پولیو مینجمنٹ ٹیم کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چاروں صوبوں کے ایمرجنسی آپریشن سینٹرز (EOCs) کے کوآرڈینیٹرز کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی قیادت نے بھی شرکت کی

اجلاس میں ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات، درپیش چیلنجز اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ عائشہ رضا فاروق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہم چیزوں کو ایک مختلف انداز میں کریں گے۔ غیر روایتی حل تلاش کیے جائیں گے تاکہ ہر بچے تک رسائی ممکن بنائی جا سکے اور پولیو کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سخت نگرانی، بروقت ڈیٹا کے تجزیے اور فیلڈ ٹیموں کی استعداد کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اجلاس میں ملک کے مشکل اور دور دراز علاقوں تک رسائی کے لیے کمیونٹی لیڈرز، مذہبی شخصیات اور مقامی تنظیموں کو شامل کرنے کے منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

Screenshot

وزیرِ اعظم کی فوکل پرسن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام وفاقی و صوبائی ادارے باہمی تعاون کے ساتھ “پولیو فری پاکستان” کے ہدف کو حاصل کرنے تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔