اوکاڑہ : ای پی آئی پنجاب (توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات) نے عالمی شراکت داروں کی معاونت سے ایچ پی وی (ہیومن پیپیلوما وائرس) ویکسین کو اپنے حفاظتی شیڈول میں شامل کرنے کے لیے بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع اوکاڑہ میں کیڈ کیڈ ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جن میں طبی ماہرین اور ضلعی افسران نے بھرپور شرکت کی۔
کیڈ ٹریننگز میں سی ای او ڈی ایچ اے اوکاڑہ ڈاکٹر فواد احمد افتخار، ڈی ایچ او پی ایس اوکاڑہ ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈبلیو ایچ او کے ڈویژنل آفیسر ڈاکٹر رضوان اور ضلعی ٹیم نے فیلڈ عملے کو اسکولوں اور کمیونٹی کی سطح پر آگاہی مہم کے لیے تربیت دی۔
یہ تربیتی سیشن نہ صرف ویکسینیشن کے فنی پہلوؤں پر مرکوز تھے بلکہ معاشرتی سطح پر آگہی، والدین کا اعتماد حاصل کرنے اور اسکولوں میں طلبہ کی ویکسینیشن کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔
ای پی آئی پنجاب کی اس مہم کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO)، یونیسف پاکستان، گاوی، دی ویکسین الائنس، حکومت پنجاب، ڈی جی پی آر پنجاب اور محکمہ صحت و آبادی کی مکمل معاونت حاصل ہے۔
ایچ پی وی ویکسین کی شمولیت ایک انقلابی قدم ہے جس کا مقصد بچیوں کو رحم کے کینسر سمیت کئی خطرناک بیماریوں سے محفوظ بنانا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بروقت ویکسینیشن سے کئی مہلک بیماریوں کا مؤثر طور پر سدباب ممکن ہے۔