اتوار, اکتوبر 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

کراچی میں پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش، والد کی خوشی کی انتہا

کراچی : کراچی کے شہری کے ہاں پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس سے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بچوں کی پیدائش بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی عدنان شیخ کے ہاں ہوئی ہے، جو ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔ یہ بچے ایک ایمرجنسی سی سیکشن کے ذریعے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں پیدا ہوئے۔

ڈاکٹروں کے مطابق تمام پانچ بچوں کی پیدائش 29 ہفتوں پر ہوئی، جس کے باعث ان کا وزن انتہائی کم تھا اور سانس لینے میں بھی دشواری پیش آئی۔ پیدائش کے فوراً بعد انہیں آکسیجن کی سپورٹ فراہم کی گئی، اور ان کے ابتدائی لیب ٹیسٹ بھی کرائے گئے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی حالت کو مسلسل طبی نگرانی میں رکھا جا رہا ہے، اور ان کی حالت میں بہتری کے آثار ہیں۔

بچوں کے والد عدنان شیخ خوشی سے سرشار ہیں کیونکہ شادی کے صرف ایک سال بعد ان کے پہلے پانچ بچے ہوگئے۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں تین بیٹیاں اور دو بیٹے عطا کیے ہیں اور ان کی بیوی کی حالت بھی مستحکم ہے۔