کوئٹہ : پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ای پی آئی بلوچستان ڈاکٹر کمالان گچکی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بارکھان اور بنیادی صحت کے مراکز کے اچانک مانیٹرنگ دورے کیے۔ وہ پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بارکھان گئے جس کے انہوں نے رکھنی، امیر محمد اور عیشانی میں قائم بنیادی صحت کے مراکز کے مانیٹرنگ دورے کیے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بارکھان ڈاکٹر طلحہ بن سعید، ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر بارکھان ڈاکٹر شاہد ترین اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ ڈاکٹر کمالان گچکی نے ان مراکز پر فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اہم آپریشنل اور بنیادی ڈھانچے، اسٹاف روسٹر تعمیراتی انفراسٹرکچر، حفاظتی ٹیکوں کی کوریج، غذائیت، فیملی پلاننگ اور لیبر روم کا جائزہ لیا اور سہولیات کی بہتری کے لئے ہدایات دیں۔
یہ بھی پڑھیں : مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکے سب سے زیادہ موثر ہیں، ڈاکٹر کمالان گچکی
پی سی ای پی آئی ڈاکٹر کمالان گچکی نے بارکھان میں صحت کی سہولیات اور دیکھ بھال کی فراہمی کو مذید بہتر بنانے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ صوبائی وزیر صحت اور سیکریٹری صحت کی ہدایات پر سہولیات کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں