لاہور : پنجاب کے اسپتالوں میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے عہدوں کیلئے ڈاکٹرز کی جانب سے جعلی تجربہ اور جعلی ڈگریاں جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے جس پر محکمہ صحت نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے 10 ڈاکٹروں کو 3 روز میں جواب جمع کرانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
جن دس ڈاکٹروں سے وضاحت طلب کی گئی ہے ان میں عزیز بھٹی اسپتال گجرات کے ایم ایس ڈاکٹر ایاز ناصر ، نشتر اسپتال ملتان کے ڈاکٹر حسنین رضا اور ڈاکٹر لبنیٰ، شاہدرہ اسپتال لاہور کے ڈاکٹر رضوان حبیب شامل ہیں۔
ان کے علاوہ لیڈی ولنگڈن اسپتال لاہور کے ڈاکٹر شہروز خان اور قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور کی ڈاکٹر سمیرا سے بھی وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔
اظہار وجوہ کے نوٹس کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بننے کے لیے ان ڈاکٹروں کی جانب سے پبلک ہیلتھ ڈپلومہ تجربے میں دکھایا گیا۔ محکمہ صحت پنجاب نے کہا کہ جواب یا حقیقی تجربہ جمع نہ کروانے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔