ہفتہ, جولائی 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

وفاقی ڈی جی ہیلتھ کا ای پی آئی سندھ دورہ، اجلاس کی صدارت، کارکردگی کو سراہا

کراچی : ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ و فیڈرل ڈائریکٹر ایمونائزیشن ڈاکٹر شبانہ سلیم نے ای پی آئی سندھ کا دورہ کیااور ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ای پی آئی سندھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل شیخ، عالمی ادارہ صحت ، یونیسف پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اجلاس میں بی سی یو راؤنڈ ون اور ٹوکی روشنی میں بی سی یو راؤنڈ تھری کے لئے پلاننگ کی گئی، ایچ پی وی ویکسین متعارف  کرانے اور مہم چلانے کے ساتھ آنے والی انسداد خسرہ و روبیلا مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈاکٹر شبانہ سلیم نے ای پی آئی سندھ کی کارکردگی کو سراہا ، انہوں نے روٹین ایمونائزیشن کی شرح بڑھانے پر ای پی آئی ڈائریکٹر اور ٹیم کی تعریف کی۔انہوں نے ای پی آئی سندھ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر راج کمار نے ڈاکٹر شبانہ سلیم کا شکریہ اداکیا اور انہیں سندھی ثقافت کی اجرک پیش کی ۔