بدھ, جون 25, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ہر دلعزیز آفس اسسٹنٹ کی سادہ مگر پروقار دعوت افطار، ملازمین کے دل موہ لئے

کراچی : ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی کے ہر دلعزیز آفس اسسٹنٹ سہیل شمیم کی جانب سے ساتھی ملازمین کے لئے جمعے کو دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر آفس سمیت مختلف اضلاع کے ملازمین کو مدعو کیا گیا۔ افطار کے میزبان سہیل شمیم جبکہ شریک میزبان ولی محمد تھے۔

سادہ مگر پروقار دعوت افطار نے ملازمین کے دل موہ لئے، افطار و طعام کی ضیافت کے بعد ساتھیوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ نفسا نفسی کے دور میں یہ دعوت معاون و ساتھی ملازمین کے ساتھ محبت اور خلوص کی ایک مثال ہے جہاں حاضر و ریٹائر ملازمین بھی موجود تھے۔

دعوت افطار سے متعلق ہیلتھ ٹائمز سے گفتگو میں حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی سے واپس آئے ریٹائر آفس اسسٹنٹ طاہر راجپوت کا کہنا تھا  کہ سہیل شمیم ان کے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں جو ہر دم ساتھیوں کی مدد کرنے کو تیار رہتے ہیں اور ہر سال اس دعوت کا اہتمام کرتے ہیں جو ہمیں جوڑے رکھتی ہے۔

سہیل شمیم کا کہنا تھا کہ جگہ کی کمی کے باعث سارے ساتھیوں کو مدعو نہیں کر پاتے اس لئے دعوت کی تصاویر بھی شیئر نہیں کرتے تاکہ باقی ساتھیوں کی دل آزاری نہ ہو۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ دعوت افطار میں رہ جانے والے ساتھیوں کو عید ملن پارٹی میں اکھٹا کر لیا جائے گا۔

دعوت میں شریک ملازمین کا کہنا تھا کہ اس دعوت افطار کی تقلید کرتے ہوئے ہر ڈی ایچ او آفس اور اسپتال میں انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے لئے ایک دعوت افطار کا اہتمام ہونا چاہیے۔ اس مادیت پرستی کے دور میں ایسی دعوتیں ڈپریشن کو کم کرنے کے ساتھ محبت میں اضافہ کرتی ہیں۔