کراچی: ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی میں غیر قانونی پارکنگ مافیا کے خلاف انتظامیہ اور طبی عملے نے شدید احتجاج کیا ہے۔ پارکنگ مافیا نے سیکیورٹی عملے کے ساتھ تلخ کلامی کی۔ اسپتال کراچی میں پارکنگ کا بحران، ڈاکٹرز مجبورا گاڑیاں اندر پارک کرنے لگے، مریضوں کو شدید مشکلات ہے۔
سول اسپتال کراچی میں پارکنگ مافیا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور ہسپتال کے اطراف پارکنگ کی وجہ سے ڈاکٹرز اور طبی عملہ شدید مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔ ہسپتال کے باہر مناسب جگہ نہ ملنے کے باعث ڈاکٹرز اور عملہ مجبورا اپنی گاڑیاں ہسپتال کے اندر پارک کرنے پر مجبور ہیں، جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ہسپتال کے داخلی و خارجی راستے چارج پارکنگ اور گاڑیوں سے بھر چکے ہیں، جس کے باعث ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہسپتال پہنچنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ ایمبولینسز کو راستہ نہ ملنے کی وجہ سے ایمرجنسی سروسز بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جو مریضوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
ڈاکٹرز اور طبی عملے نے اس سنگین مسئلے پر سخت احتجاج کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اگر فوری طور پر کوئی عملی اقدام نہ اٹھایا گیا تو وہ سڑک بلاک کرکے احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری نے کہا ہے کہ سول اسپتال کے اطراف کسی بھی قسم کی چارج پارکنگ برداشت نہیں کی جائے گی، اور پارکنگ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ایکشن لے کر پارکنگ مافیا کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ ڈاکٹرز، مریضوں، اور ان کے لواحقین کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے۔