منگل, جون 24, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

مریم نواز کا میؤ اسپتال لاہور کا اچانک دورہ، ناقص انتظامات پر ایم ایس کی معطلی کے احکامات

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جمعرات کو میؤ اسپتال لاہور کا اچانک دورہ کیا۔ مریم نواز کی اسپتال آمد پر مریضوں اور تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیے جس سے اسپتال انتظامیہ پریشان ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے میؤ اسپتال کی انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور ایم ایس کو عہدے سے فوری ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لوگ اسپتال میں علاج کی توقع اور امید لے کر آتے ہیں، کس وارڈ میں کیا ہو رہا ہے، اسپتال انتظامیہ کو علم ہی نہیں، جو عوام کے ساتھ ہو رہا ہےذمے داروں کے اپنوں کے ساتھ ہو تو پتہ چلے۔

مریم نواز کا میؤ اسپتال کا اچانک دورہ

اسپتال میں زیرِ علاج مریضوں اور تیمارداروں نے سرنج اورکینولا نہ ملنے کا شکوہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے شکایت کی کہ انہیں ادویات بھی میسر نہیں جو نجی میڈیکل اسٹورز سے خریدنی پڑ رہی ہیں۔

مریم نواز نے انتظارِ گاہ اور راستے میں کھڑے مریضوں اور تیمارداروں کی شکایات سنیں اور اسپتال میں ہی ہنگامی اجلاس کی صدارت بھی کی۔

انہوں نے ادویات کے واجبات کی ادائیگی کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا اور میؤ اسپتال میں ادویات کی 100 فیصد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مریضوں اور تیمارداروں نے مریم نواز کے دورے کو خوش آئند قرار دیا اور پنجاب کے اسپتالوں کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے ایسے ہنگامی دوروں کو ضروری قرار دیا۔