جمعرات, جون 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

روزہ رکھے اور روحانی فوائد کے ساتھ طبی فوائد بھی حاصل کریں

روزہ رکھے اور روحانی فوائد کے ساتھ طبی فوائد بھی حاصل کریں

رمضان المبارک ایک بابرکت مہینہ ہے جس کے نہ صرف روحانی بلکہ طبی فوائد بھی ہیں روزہ انسانی جسم کو اندرونی طور پر مضبوط کرتا ہے، طبی ماہرین کے مطابق روزہ نہ صرف انسان کو مختلف طبی امراض سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ انسانی عمر میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ رمضان المبارک میں روزہ رکھنے سے وزن کم کرنے میں یقینی مدد ملتی ہے۔ روزے کی حالت میں جسمانی وزن میں کمی میں مددگار ہارمون کے افعال بھی بہتر ہوجاتے ہیںروزے رکھنے کے جہاں دیگر فوائد ہیں وہاں روزہ رکھنے سے امراض قلب،سرطان اور زیابیطیس جیسے امراض کے خطرات کم ہوجاتے ہیں امریکی ریاست لاس اینجلس میں قائم کلیفورنیا یونی ورسٹی کے محقق ڈاکٹر مین وی کا کہنا ہے کہ انہوں نے روزے کے طبی فوائد پر ایک تحقیق کی ہے۔ کہ روزہ رکھنا خوراک کو کنٹرول کرنا ہے اور اس کے کنٹرول سے امراض قلب، ذیابیطس، شوگر اور کینسر جیسے مہلک امراض کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

ماہرین نے تحقیق کے لیے 48 افراد کو معمول کے مطابق تین ماہ تک خوراک دی جب کہ اس کے مقابلے میں 52 افراد کو  ہرماہ پانچ دن کھانے پینے سے روکا جس سے حیرت انگیز نتائج آئے۔ مہینے میں روزے کی طرح کھانا پینا ترک کرنے والے افراد میں خطرناک امراض کے خطرے کا تناسب دوسرے افراد کی نسبت بہت کم تھا۔ ماہرین امراض قلب کے مطابق روزہ رکھنے سے نہ صرف خون میں موجود کولیسٹرول کی مقدارکو معتدل ہوجاتی ہے ۔ بلکہ خون کی شریانوں کو اپنا کام بہترین طریقے سے سرانجام دینے میں مدد ملتی ہے روزوں کے متعلق کنگ سعود یونیورسٹی کی تحقیق ہے کہ روزہ رکھنے کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ اس سے امنیاتی نظام مضبوط ہوتا ہے جو مختلف بیماریوں سے جسم کو بچاتا ہے اور وائرس اور بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے۔