جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری حالیہ اقدام سے مریضوں کی مشکلات میں شدید اضافہ؟؟؟
نگراں حکومت نے جان بچانےوالی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہےقیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔۔حکومت نےکینسر،ویکسین اوراینٹی بائیوٹک دواؤں کی قیمتیں بڑھائی ہیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 262 ادویات کی قیمتیں بڑھانےکی حکومت سے منظوری مانگی تھی . حکام کا کہنا ہےکہ حکومت نے لسٹ میں شامل جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ لسٹ میں شامل 116 ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں خود بڑھائیں گی حکومت نے گزشتہ روز ادویات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرکے فارماسوٹیکل کمپنیوں کو قیمتیں از خود بڑھانے کی اجازت دی تھی حکومت اب صرف نیشنل اسینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل 464 ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھے گی