کراچی میں ایڈینو وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی وائرس میں کھانسی،زکام اور بخارکی کیفیت
ماہرین کےمطابق۔۔کراچی میں موسم کی تبدیلی کے باعث ایڈینو وائرس میں اضافہ ہو رہا ہے۔یہ وائرس عام طور پر ہلکی سردی یا فلو جیسی بیماری کا سبب بنتے ہیں۔اڈینو وائرس سے گلے میں خراش،چھینکیں، ناک بہنا، کھانسی،سر درد، سردی لگنا کی علامات جبکہ کچھ لوگوں کو بخار بھی ہوتا ہے۔یہ بیماری عام طور پر تین سے پانچ دن تک رہتی ہے، لیکن سنگین انفیکشن ہفتوں تک رہ سکتے ہیں۔ جناح اسپتال کے رجسٹرار ڈاکٹر ہالار شیخ نے ایک خصوصی انٹرویو میں ایڈینووائرس کی تیز رفتار منتقلی اور علامات کے بارے میں بتایا۔ مریض کے لئے ضروری ہے کہ وہ دو سے تین دن آرام کریں اور خوراک میں پھل اور جوس کا استعمال کریں۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اڈینو وائرس دمہ،ذیابیطس اور بوڑھے افراد کے لیے زیادہ خطرہ بن سکتا ہے۔ بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جنک فوڈ سے پرہیز کریں اور ہاتھ ملانے سے بھی بچاجائے کیونکہ یہ یہ وائرل انفیکشن ہے ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوتا رکھتا ہے