صوبے پنجاب میں نمونیاسے مزید 5 بچے انتقال کرگئے
صوبہ پنجاب میں سردی کم ہونے کے باوجود بھی نمونیاسے ہلاکت کا سلسلہ رک نہ سکا نمونیا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 5 بچے جان کی بازی ہار گئےانتقال کرنےوالے بچوں میں سے 2 کا تعلق فیصل آبادسے جبکہ باقی 3 کا تعلق بہاولپور،گوجرانوالہ اور راولپنڈی سے ہے۔صرف 7 روز کے دوران نمونیا کا مرض 57 بچوں کی جان لے گیا
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 717 نئے کیسز رپورٹ ہوئے پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 410 جبکہ لاہور میں 65 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، رواں برس سے اب تک 30 ہزار 320 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں