بخار اور جسمانی حالتوں کا پتہ لگانے کیلئے اسمارٹ بالی تیار
بخاراور دیگرجسمانی حالتوں کا پتہ لگانے کیلئے اسمارٹ بالی تیار کرلی گئی یہ بالی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن یونیورسٹی کے محققین نے تھرمل ایئرنگ متعارف کرائی ہے 6شرکاء پر مشتمل ایک حالیہ تحقیق میں اس بات کو ثابت کیا گیا کہ جلد کے درجہ حرارت کو محسوس کرنے کیلئے اسمارٹ واچ، اسمارٹ رِنگز سے زیادہ اسمارٹ بالی زیادہ موثر ہے۔اس بالی کاسائز عام بالیوں کے برابر ہی ہے اور اس کا وزن ایک چھوٹے پیپر کلپ جتنا ہے۔
اس بالی کی خصوصیات یہ ہے کہ یہ بالی تناؤ،کھانے، ورزش اور ماہواری کی علامات کی بھی نگرانی کریں گی۔
س کی بیٹری لائف کی بات کریں تو یہ 28 دن تک کام کرتی ہے جبکہ درجہ حرارت کی پیمائش کیلئے دو سینسرز بھی نصب کیے گئے ہیں یہ ایک مقناطیسی کلپ کا استعمال کرتے ہوئے کان سے جُڑا ہوتا ہے جبکہ دوسرا کمرے کے درجہ حرارت کا اندازہ لگانے کے لیے کان کے تقریباً ایک انچ نیچے تک لٹکا ہوا ہوتا ہے۔ بالی استعمال کرنے والوں کے لئے اچھی بات یہ کہ وہ اسمارٹ بالی کو آپ اپنی مرضی کا خوبصورت ڈیزائن بھی دے سکتے ہیں