دیامر میں ویکسین کیلئے 38 ٹیمیں تشکیل
سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان دلدار احمد ملک اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز دیامر ڈویژن ڈاکٹر شکیل احمد خان کی ہدایات پر دیامر میں نمونیا اور خسرے کی ویکسین کیلئے 38 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو اس وقت گوہر آباد چلاس ،تھک ،نیاٹ ،داریل و تانگیر میں گھر گھر جا کر ویکسین کر رہی ہے انھوں نے والدین سے گزراش کی ہے کہ وہ انکی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں محکمہ ہیلتھ گھر کی دہلیز پر ہیلتھ کی تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیامر ڈاکٹر ریاض رائیس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ خسرو اور نمونیا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے چلاس آر ایچ کیو اسپتال میں بیمار بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے آر ایچ کیو اسپتال چلاس میں اکسیجن پلاٹ نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے سیکریٹری ہیلتھ گلگت بلتستان اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز دیامر کے احکامات کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم بروقت مریضوں کا معائنہ کر رہی ہے اور مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن ریٹائرڈ عارف احمد دیامر علمائے کرام عمائدین علاقہ نمبردارن محکمہ ہیلتھ کے ذمے داران خسرے کی ویکسین مہم کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیامر ڈاکٹر ریاض رائیس ڈبلیو ایچ او کے ذمے دار بھی موجود تھے خسرے کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں