جمعرات, جون 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

گلگت اور دیامرڈویژن میں خسرہ اور نمونیا کی وباء

گلگت بلتستان کے دیامر ڈویژن میں خسرے کی وباء کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر محکمہ ہیلتھ حرکت میں آگئی تھی

ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز دیامر ڈاکٹر شکیل احمد خان نے خسرے سے متعلق خبر پر نوٹس لیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر محمد ریاض کے مطابق خسرہ کے کیس رپورٹ ہوئے بعض بچوں کا تعلق کوستان سے بتایا جاتا ہے ،7فروری تا 10فروری سے یو سی،ایم سی چلاس ،کھنر ،بٹوگہ ،تھگ نالہ،تھور اور ہوڈر کے اندر خسرہ مہم چلائی جائیگی۔چلاس سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان دلدار احمد ملک نے خسرہ اور نمونیہ کے حوالے سے دیامر ڈویژن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز دیامر ڈویژن ڈاکٹر شکیل احمد خان نے سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان دلدار احمد ملک کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دیامر ڈویژن میں تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر ہیلتھ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے

خسرہ اور نمونیا سے بچاؤ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر محمد ریاض اور ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا ہے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس میں بھی ویکسین نیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسینیشن کر رہی ہے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شکیل احمد خان نے کہا کہ دیامر ڈویژن میں تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا کام یہ لوگوں کی خدمت کرنا ہے لوگوں کو تبھی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام حکومتی وسائل بروکار لائے جا رہے ہیں تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ایم ایس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان دلدار احمد ملک کی ہدایت کی روشنی میں اور اس تمام عمل کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے اور تمام خبروں کےحوالےسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انشاءاللہ ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد خسرہ اور نمونیا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کو مکمل کر لیں ادھر سوشل میڈیا کی خبر کی مطابق خسرہ اور نمونیا کی وجہ سے ایک ہفتے کے دوران 7 بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔۔