بالائی علاقوں میں برفباری،طبی سہولیات کا فقدان مریضوں کی کندھوں پر اُٹھاکر اسپتال منتقلی
ان دنوں بالائی مقامات پربرفباری کا سلسلہ جاری ہے شدید برفباری سے ان مقامات پر راستے بند ہوجاتے ہیں جسکی وجہ سے یہاں کے رہنے والوں کو شدیدمشکلات درپیش ہوتی ہے

آزادکشمیر،گلگت بلتستان، خیبرپخونخوا،بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں اسپتال کی کمی یا اسپتال کا نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے لئے مریضوں کو طبی امداد دینا بہت مشکل ہوتا ہے حادثے کے زخمی ہو یا بیماروں کو آرمی فرسٹ ایڈ مہیا کرتی ہے اسپتال دور ہوتے ہیں گلیشیر اور برفانی تودے گرنے کیوجہ سےبھاری اور برف باری سے شاہراہیں جو فوری کھولنا ممکن نہیں ہوتا کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر لایا جاتا ہے۔ لوگ مریض کو شدید برفباری میں کندھوں پراٹھا کر اسپتال منتقل کرنے پرمجبور ہوتے ہیں جس کے لئے برفباری میں کئی کلومیٹر پیدل سفرکرکے مریض کو اسپتال پہنچایاجاتا ہے

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ایسی جگہوں پر ایک اسپتال ضرور بنائے تاکہ لوگوں کو طبی امداد علاج معالجہ کی سہولیات میسر آسکیں۔۔۔۔