موبائل فون پرزیادہ بات نہ کریں ورنہ ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہوسکتے ہیں
خبردار ۔۔۔اگر دل کو صحت مند اوربلڈ پریشر کو کم رکھنا ہےتو فون پر کم سے کم بات کریں ماہرین کاکہنا ہے موبائل فون پراگر ہفتے میں صرف آدھہ گھنٹہ بھی بات کی جائے تو انسان میں بلند فشارخون کےخطرات میں اضافے سے تعلق رکھتا ہے فون کو زیادہ دیر پکڑے رہنے سے جسمانی اعضا،پربھی اثر پڑتاہے جس طرح گردن میں درد ، کندھوں اور کمر میں تکلیف ،ہاتھ میں درد جو ہائی بلڈ پریشر کی وجہ بنتا ہے بلڈپریشر جس کو خاموش قاتل کہا جاتا ہے کیونکہ یہ دیگر بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔۔
خون کا دباؤ یا بلڈ پریشر سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ شریانوں سے کتنی مقدار میں خون گزر رہا ہے۔ جب شریانوں سے گزرنے والے خون کا دباؤ مسلسل بہت زیادہ ہو ہائی بلڈ پریشر ہوتا ہے۔
ہفتے آدھا گھنٹہ بات کرنا ہائی بلڈ پریشر
چین کے شہر گونگژو میں قائم سدرن میڈیکل یونیورسٹی کی ٹیم نے تحقیق کی اور 12 سال سے زائد کے عرصے پر محیط مطالعے میں محققین کو معلوم ہوا کہ جو افرادہر ہفتے آدھا گھنٹہ یا اس سے زیادہ وقت فون پر بات کرتے تھے ان کے بلند فشار خون کی کیفیت میں مبتلا ہونے کے امکانات کم وقت فون پر بات کرنے والوں کی نسبت 12 فی صد زیادہ تھے .اور جو افراد ہفتے میں چھ گھنٹے سے زیادہ وقت فون کال پر بات کرتے تھے ان کے ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہونے کے خطرات پانچ منٹ سے کم وقت لگانے والوں کی نسبت 25 فی صد تک زیادہ تھے۔
ہرفرد کوبلڈ پریشر سے دور رہنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ فون پر کم بات کریں۔