جمعرات, جون 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پنجاب میں نمونیا کی خوفناک صورتحال

پنجاب میں نمونیا کی خوفناک صورتحال

پنجاب میں  نمونیا سے مزید 13 بچے انتقال کرگئے، جس کے بعد صرف  ایک ماہ    میں نمونیا سے انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 288تک جاپہنچی ہے

اموات میں تیزی سے اضافہ

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں نمونیا کے ایک ہزار 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبائی دارالحکومت میں ایک روز میں 248 نئے کیسز سامنے آئے۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں اس سال کے پہلے ہی ماہ جنوری میں نمونیا سے 288 اموات اور 17 ہزار 248 کیسز سامنے آئے، لاہور میں ماہ نمونیا سے 57 ہلاکتیں اور 3 ہزار 151 کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ سال کےدوران پنجاب میں ایک لاکھ 32 ہزار 183 بچے نمونیا کا شکار ہوئے تھے،جن میں سے 960 بچےانتقال کر گئے تھے،