جنک فوڈبڑھتی ہوئی بیماریاں۔
جنک فوڈ آج کل ہماری روزمرہ کی خوراک کا بہت اہم حصہ بن چکا ہے۔ جنک فوڈ کو فاسٹ فوڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ بڑوں سے زیادہ بچے اور نوجوان جنک فوڈ کے شوقین نظر آتے ہیں
روزمرہ کی خوراک کا ایک اہم حصہ
زیادہ تر لوگ مصروفیت کی وجہ سے جنک فوڈ یا فاسٹ فوڈ کو اہمیت دیتے ہیں
برگر،پیزا، فرائیڈ چپس فوری اور مزے دار کھانوں میں شامل ہیں لیکن جتنی فوری انکی پہنچ ہے اس سے زیاہ اس کے ہماری صحت پر مضر اثرات پڑتے ہیں آج کل نوجوان روز مرہ ہو یا سالگرہ، پارٹی ہو یا دوستوں کے ساتھ مختلف ہوٹلوں میں جنگ فوڈ یا فاسٹ فوڈ کھاتے نظر آتے ہیں۔ نوجوانوں ، بچوں میں سب سےز یادہ پسند کی جانے والی چیزوں میں پیزا، برگر، شوارمے ہیں جن کا ذائقہ ان کو دل و جان سے بھاتا ہے
جنک فوڈ میں غذائیت کم اور کیلوریز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے
جنک فوڈ سے لوگ جن بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں ان میں موٹاپا،دل کے امراض، ذیابیطس، دماغ کا کمزور ہونا،دانتوں کا خراب ہونا اور دیگر بیماریاں شامل ہیں
موٹاپا :جنک فوڈ میں کیلوریز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ جب اچانک جسم کو اتنی کیلوریز ملتی ہیں تو جسم موٹا ہونے لگتاہے۔ موٹاپے کی وجہ سے جسم سست ہوجاتا ہے سب سے زیادہ بچے موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں
دل کے امراض: ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہفتے میں چار سے زائد مرتبہ فاسٹ فوڈ کا استعمال کیا جاٗے تو ایسے افراد دل کی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں ان میں زیادہ مقدار میں چکنائی کی وجہ سے خون میں کولیسٹرول پیداہوتا ہے۔ اس طرح خون کا دوران متاثر ہو تا ہے اور انسا ن جان کی بازی ہار جاتا ہے
ذیابیطس: جنک فوٖڈ ذیابیطس کا باعث بھی بن رہے ہیں۔کیونکہ یہ انسانی جسم کے تحریک کو متاثر کرتی ہے جس سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے اورجس سے ذیابیطس کے امکانات کو بڑھ جاتے ہیں
زخم ہاضم: زخم ہاضم یا پیپٹک السر کا بڑا سبب فاسٹ فوڈز ہیں ۔طبی ماہرین کا خیال ہے کہ مصالحے دارکھانے ۔ پیزا، چپس ،اسنیکس ذہنی تناؤ اور السر کا باعث بن رہے ہیں
دانت خراب:جنک فوڈ .سے دانت خراب مسوڑھوں سے خون آن،دانتوں میں کیڑا لگنے، دانتوں کے دیگر مسائل پیداہونے لگتے ہیں
صحت مند زندگی کے لئے ہمیں جنک فوڈ سے دور ہونا ضروری ہے