پنجاب میں نمونیا سےبچوں کی اموات کا سلسلہ جاری
پنجاب میں نمونیا کے کیسز میں روز باروز اضافہ ہورہا ہے پنجاب بھر میں رواں سال کے پہلے مہینے میں ہی نمونیا سے240 سے زیادہ بچے موت کے منہ میں چلے گئے. صوبے میں نمونیا کے 942نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔جبکہ رواں سال کے پہلے 27دنوں میں پنجاب میں نمونیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 13 ہزار 700 سے بھی زیادہ ہو گئی ہے تمام سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن اور وینٹی لیٹرز کی فراہمی کو یقینی بھی بنایا گیا ہے
موسم سرما میں دسمبر سے لیکر جنوری کے مہینے میں نمونیا کے مریضوں میں زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے نمونیا سے سب زیادہ متاثر 2 سال اور65 سال سے زائد عمر کے لوگ ہوتے ہیں بیماری سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے سردی سے بچا جائےاور ماسک کا استعمال ، صفائی ، کھانے پینے میں احتیاط کی جائے اور نمونیا سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگوائی جائے ۔