جمعرات, جون 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

بیشتربالائی علاقوں میں بارش برفباری خشک موسم کیساتھ موسمی بیماریوں کابھی خاتمہ

 خشک موسم کیساتھ موسمی بیماریوں کابھی خاتمہ

بالائی علاقوں میں کافی عرصے سےخشک موسم ہے جس کی وجہ سے موسمی بیماریاں جس میں نزلہ، زکام،کھانسی، نمونیہ  گلے اور آنکھوں  کا  انفیکشن، سینے میں انفیکشن ،جلدی بیماریاں  بڑھ رہی ہیں کچھ  پہاڑی علاقوں میں  بارش اور برفباری  کا سلسلہ  لوگوں کے لئے  نوید بن کر آئی ہے ۔۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیرکے بالائی مقامات پربارش اور برفباری کا سلسلہ  شروع ہوگیا ہے جس سے خشک موسم کے خاتمہ ہونے کے ساتھ  موسمی بیماریاں بھی کم ہونے کے امکان  پید ا ہوگئے ہیں

میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر زاہد میر نیلم اسپتال

آزادکشمیر کے ضلع نیلم سمیت بالائی علاقے خشک سردی کہ لپیٹ میں ہیں۔جس کی وجہ سے نمونیا، بخار، کھانسی کی بیماریاں عام ہیں۔ ان بیماریوں  سے  سب سے  زیادہ بچے خواتین،  بزرگ متاثر ہیں ۔ گزشتہ  دیڑھ  ماہ کے دوران نمونیا کی وجہ سےضلع نیلم میں 10 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نیلم سردار ظفر محمود کے مطابق محکمہ صحت  بیماریوں کو کنٹرول کرنے اور مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے اپنے تمام وسائل کو استعمال کر رہا ہے لیکن یہ اچھی بات ہے کہ اب موسم میں کچھ تبدیلی آتی جارہی ہیں نیلم آزاد کشمیرسمیت بالائی علاقوں میں گزشتہ روزکی  بارش اور برف باری سے آلودگی گرد غبار میں کمی آئی ہے۔جبکہ  مزید بارش  سے  بیماریوں کے مزید بڑھنے کے امکان بھی کم ہوتے جائیں گے

خشک موسم، موسمی بیماریاں

خشک اورسرد موسم میں فلو کا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے  جو ناک، گلے، اور پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ بنتا ہے۔۔

خشک سردی میں سب سے زیادہ خشک کھانسی سر اٹھاتی ہے

خشک سردی میں آنکھوں میں انفیکشن بھی بننتا ہے کیونکہ خشک موسم سے  آنکھوں میں خارش کا مرض لاحق ہوتا ہے

سردیوں کے موسم میں بچوں اور بزرگ  سب سے  زیادہ سینے کی انفیکشن کا شکار ہوتے ہیں۔ اور نمونئے کا شکار ہو جاتے ہیں

خشک موسم میں جلد خشک ہونے لگتی ہے۔۔ پانی کی کمی سردیوں میں جلد کو نقصان پہنچاتی ہے بدن پر خارش، پھٹی ایڑیاں کا باعث بنتی ہیں

خشک موسم  بھی  دمہ کی وجوہات بنتا ہے۔۔سرد موسم مریضوں کے پھیپھڑوں کے ٹشو میں سکڑاؤ پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے بیماری میں شدت آتی ہے

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں بارش ہونے سے گرد، دھند چھٹ جائے گی اور موسمی بیماریوں کے خاتمہ میں مدد ملے گی اور نزلہ ،کھانسی ، زکام ،بخار ،چیسٹ انفیکشن ،دمہ، نمونیا کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آتی جائے گی