نمونیا ایک خطرناک مرض ہے جس کے باعث دنیا بھر میں ہر سال بڑی تعداد میں کئی افراد انتقال کرجاتے ہیں۔
نمونیا میں سینے میں تکلیف، سانس لینے میں مشکل ،شدیدکھانسی، گلے میں درد، تھکاوٹ محسوس اور بخار جیسی علامت پائی جاتی ہے۔۔
جن شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہے وہاں نمونیا کے کیسسز زیادہ سامنے آرہے ہے ملک کے دیگر شہروں ک طرح اس وقت پنجاب میں بچوں میں نمونیا کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں نمونیا کے کیسسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے پنجاب بھر میں چوبیس گھنٹوں
کےدوران نمونیا سے مزید 13 بچے انتقال کر گئے۔۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں نمونیا کے ایک ہزار 122 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ۔ رواں سال جنوری کے 25 دنوں میں پنجاب میں نمونیا سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 12 ہزار 719 تک پہنچ گئیں ہے۔ جبکہ نمونیا سے 233 بچے اس دنیا سے کوچ کر گئے
ڈاکٹر کے مطابق ۔۔نمونیا سے بچاو کے لئے ضروری ہے کہ بچوں اور معمر افراد کو سردی سے بچایا جائے اور ماسک کا استعمال بھی لازمی کیا جائےاور ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ اس کے ساتھ بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا بھی ضروری ہے جبکہ بچوں کا گلا خراب کرنے والی کھٹی ٹافیوں، ٹھنڈی ہوا، جنک فوڈ، ، ٹماٹو کیچپ، ٹھنڈاپانی، سے بھی پرہیز کروائیں۔۔